لائبریامیں ایبولا کے2 نئے کیسز سامنے آگئے، وزارت صحت کی تصدیق

ہفتہ 11 جولائی 2015 13:07

مونرویا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء)افریقی ملک لائبریا میں ایبولا کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ لائبریا کی وزارت صحت نے اپنے جاری بیان میں 2 نئے کیسز سمیت ایبولا وائرس کے کل 5 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

9 مئی کو عالمی ادار ہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ لائبریا میں ایبولا کی وباء ختم ہوگئی ہے لیکن دو ماہ بعد 17 برس کا ایک لڑکا ایبولا وائرس کا شکار ہو گیاہے۔