شوگر ملوں نے نومبر کے پہلے ہفتے سے کرشنگ شروع کردی تو چینی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیں گے،وفاقی حکومت

بدھ 10 اکتوبر 2007 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2007ء) وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ وہ اگر نومبر کے پہلے ہفتے تک چینی مارکیٹ میں لانا شروع کردیں تو حکومت شوگر درآمد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے وفاقی وزارت خوراک وزراعت کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات کی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چینی گندم اور دیگر خوردونوش کی اشیاء درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر درآمد نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے وفاقی وزارت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو کہا کہ پنجاب میں شوگر ملز یکم نومبر اور سندھ میں عید کے فوری بعد شوگر کریشنگ کا آغاز کردیں اوراگرنومبر کے پہلے ہفتے میں چینی مارکیٹ میں آنے لگی تو شوگر درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا ورنہ حکومت چینی درآمد کرے گی

متعلقہ عنوان :