نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد میں 35 فیصد تک کمی

بدھ 15 جولائی 2015 12:32

اقوام متحدہ۔ 15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) دنیا بھر میں نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد میں 35 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2000ء کے مقابلے میں اب تک نئے ایچ آئی وی انفیکشنز کی تعداد میں 35 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے اخراجات میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطا بق کہ سال 2000ء میں دنیا بھر میں 3.1 ملین افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے جبکہ 2014ء میں یہ تعداد کم ہو کر 2 ملین ہو گئی۔ اس دوران 83 ممالک میں اس مرض کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔