عید الفطر کے موقع پرمرغن اوردیر ہضم غذاوٴں سے مکمل پرہیز کیا جائے ،حکماء کی ہدایت

جمعرات 16 جولائی 2015 16:15

عید الفطر کے موقع پرمرغن اوردیر ہضم غذاوٴں سے مکمل پرہیز کیا جائے ،حکماء ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) بسیار خوری یا پر خوری ہمیشہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔اعصابی تناوٴ،دماغی کمزوری،ہائی بلڈ پریشر ،شوگر اور پیٹ کی بیماریاں زیادہ کھانے ہی سے پیدا ہوتی ہیں۔مہینہ بھرروزے رکھنے کے بعد ہمیں انپے معدہ انتڑیوں جگر گردوں اور پٹھوں کو آرام دینے کا سنہری موقعہ میسر آیا تھا کوبسیار خوری سے ایک دن ہی میں ضائع کر دیتے ہیں۔

عید کے دن مرغن غذائیں مثلاً روسٹ،مرغ قومہ ،بریانی،کڑاہی گوشت،حلوہ پوری،کچوری،نان چنے،سری پائے،کیک، مٹھائیاں،آئس کریم کوک وغیرہ کا جی بھر کے استعمال کرتے ہیں۔نتیجتاً بیمار ہوکر بستر سے لگ جاتے ہیں۔ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاء کو آرام دینے کے بعد ہلکی اور زودہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے لہذا مرغن اوردیر ہضم غذاوٴں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہر غذائیت چیئر مین شعبہ تصنیف و تالیف پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی ، حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم جاوید رسول، حکیم احمد حسن نوری، حکیم سید عمران فیاض، حکیم عطائالرحمن صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم وحید الحسن اور حکیم عمر فاروق گوندل نے ” عید سعید اور ہماری صحت“ کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ناشتہ میں سویاں بنائیں اور اس میں دودھ ڈال کر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :