مخیرحضرات کی مدد سے بھارتی لڑکی کا ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ

منگل 21 جولائی 2015 13:23

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)کیرالہ میں غریب لڑکی کا مہنگاترین ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ ہوگیا۔کوٹیام کی رہائشی22سالہ امبلی فاطمہ کو ہارٹ اینڈلنگز ٹرانسپلانٹ کروانے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس کے دل میں سوراخ تھا،اس آپریشن کا خرچہ 40لاکھ روپے تھا ، بھارت کے مہنگے ترین ہسپتال اپولو گروپ کے وارڈ میں داخل ہوتے ہوئے فاطمہ کے والد بشیر حسن نے کہا کہ ان میں اس آپریشن کی سکت کہاں تھی،یہ آپریشن توفاطمہ کے دوستوں نے ممکن بنایاہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کیلئے فاطمہ کی جانب سے مدد کی اپیل کیر الہ کے مقامی میڈیا نے شائع ونشر کی تو پھر دیکھتے ہی دیکھتے امریکہ،مشرق وسطٰی،برطانیہ خلیجی ممالک سے مخیر حضرات کے ٹیلی فون آئے اور قلیل عرصے میں40لاکھ روپے جمع ہوگئے