عید الفطر کے موقع پرمرغن غذا کھانے سے پرہیز کیا جائے ۔بشیر مہدی

منگل 21 جولائی 2015 16:06

لاہور ۔17 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پرمرغن غذا کھانے سے پرہیز کیا جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں مسلسل روزے رکھنے سے انسانی معدہ نرم ہوجاتاہے اس لئے فوری طو رپر سخت غذا نہ کھائی جائے ۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے موقع پرسری ، پائے ،مغز، کلیجی اوردیگرایسی اشیاء نہ کھا ئی جائیں اور نہ ہی تیزمر چ مصالحوں کا استعمال کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پرتکلف دعوتوں میں کم سے کم شرکت کی جائے اور ان دعوتوں میں ضرورت سے زیادہ نہ کھایاجائے۔سادہ غذا انسانی صحت کے لئے بہتر ہے ۔غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :