پولیو سے بچاؤ کیلئے تین روز مہم 30اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعہ 19 اکتوبر 2007 17:14

شکر گڑھ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2007 ) پولیو سے بچاؤ کیلئے تین روز مہم 30اکتوبر سے شروع ہو کر یکم نومبر تک جاری رہے گی ۔ناروال ڈسٹرکٹ کو 2حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے اور موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ناروال کیپٹن ڈاکٹر اشرف جاوید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاری اڈوں ‘بس سٹاپوں پر پانچ سال سے کم عمر کے بچو ں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس ضمن میں 614ٹیمیں اور 518موبائل ٹیموں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔

یہ ٹیمیں ضلع بھر کے 2لاکھ 37ہزار 640بچوں کو ویکسین ڈراپس گھر گھر جاکر پلائیں گے ۔انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے پانچ سال کے بچوں کو چھ مہلک بیماریوں اور معذور ی سے بچانے کیلئے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :