امریکی سائنس دانوں نے کالے موتیا کو ختم کرنے والی دوائی تیار کرلی

جمعہ 24 جولائی 2015 15:29

کیلی فورنیا ۔ 24 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) امریکی سائنس دانوں نے انسانوں میں اندھا پن کا باعث بننے والے کالے موتیا کو تحلیل /ختم کرنے والی دوائی تیار کرلی جو کہ ڈراپر کے ذریعہ آنکھوں میں ڈالنا ہوگی۔

(جاری ہے)

سان ڈیاگو میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ آنکھوں کی دوائی کے ان قطروں کو ابھی انسانی آنکھوں اور صحت پر اثرات کے حوالہ سے ٹیسٹ ابھی ہونے ہیں تاہم کلینیکل ٹیسٹوں میں دوائی کے موثر ہونے اور سرجری کی جگہ متبادل علاج بارے ہم پرامید ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ کالے موتیا کا اس وقت جو علاج دستیاب ہے وہ مہنگا اور تکلیف دہ ہوتا ہے اور مریض کو آنکھوں یا آنکھ کا آپریشن کروانا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ کالا موتیا آنکھوں کے عدسے کو بنانے والی پروٹین میں خرابی کے باعث بنتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں آنکھوں کا عدسہ آلودہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجہ میں آنکھوں کی دیکھنے کی صلاحیت بتدریج ختم ہوجاتی ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ کالا موتیا زیادہ تربڑھتی ہوئی عمر کے نتیجہ میں بھی لاحق ہوسکتا ہے۔