ارجنٹائن کا پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصوبے میں تاخیر پر اظہا ر افسوس
صحت عامہ کے اس منصوبے میں عدم دلچسپی قابل افسوس ہے، ارجنٹائینی سفیر
جمعہ 24 جولائی 2015 15:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر روڈلفوجے مارٹن نے پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصوبے میں تاخیر پر افسوس اور اضطراب کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صحت عامہ کے اس منصوبے میں عدم دلچسپی قابل افسوس ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے میں وزراء اعظم‘ سی دی اے کے چیئرمینوں‘ سینیٹرز اور بیورو کریٹس سے ملتا رہا ہوں تاہم ابھی تک پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی اور اس میں سب سے بڑی رکاوٹ سی ڈی اے ہی ہے جو اس پروجیکٹ کو منطور کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ارجنٹائن سفیر کو ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر میں دلچسپی لینے پر ہلال پاکستان سے بھی انواز گیا تھا۔(جاری ہے)
پولی کلینک ہسپتال میں ابتدائی طور پر لگ بھگ 100 بستروں کی گنجائش تھی اور یہ 3.3 ایکڑ پر مشتمل ہے اب اس میں 500 بستروں کی گنجائش ہے اور اس میں سالانہ 2.5 ملین مریض آتے ہیں۔ روڈلف نے کہا کہ وہ آئندہ سال ریٹائر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں بطور سفیر 12 سال پورے کر چکے ہیں اور وہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے خواہش مند ہیں۔
سینیٹرز نے بھی اپنی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں مجوزہ پروجیکٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ وزارت صحت نے سی ڈی اے سے بھی رابطہ کیا تھا تاکہ ہسپتال کے لئے زمین خریدی جا سکے تاہم اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے پروجیکٹ التواء میں ڈال دیا گیا کیونکہ وزارت صحت صوبوں کو منتقل کر دی گئی تھیمزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.