سرگودھا سمیت ملک بھر میں غیر معیاری مضر صحت پانی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال سے سالانہ 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ‘طبی ماہرین

ہفتہ 25 جولائی 2015 17:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میں غیر معیاری مضر صحت پانی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال سے سالانہ 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں ہیپاٹائٹس کی بڑی وجہ غیر معیاری پانی اور ناقص خوراک سیوریج کے پانی سے سیراب کی جانیوالی سبزیاں اور غیر محفوظ انتقال خون انجکشن‘ نشہ وغیرہ ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کا مرض موذی بیماری کی طرح ملک بھر میں پھیل رہا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اس موذی مرض سے درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار رہے ہیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا وگرنہ یہ موذی مرض کنٹرول سے باہر ہوجائیگا۔