پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی صوبہ بھر میں کاروائی ‘ 1600 سے زائد عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس وغیرہ بند کردیئے

ہفتہ 25 جولائی 2015 17:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کاروائی کرتے ہوئے 1600 سے زائد عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس وغیرہ بند کردیئے ہیں محکمہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے تمام غیر قانونی ہسپتال‘ کلینک‘ لیبارٹری‘ مطب‘ ہومیو پیتھک‘ نرسنگ ہوم‘ فزیو تھراپی کلینک‘ مرکز علاج‘ منشیات وغیرہ چلانے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت اپنے کلینکس کی رجسٹریشن وغیرہ کروائیں جس کے بعد اب تک 18 ہزار سے زائد اداروں کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن ہوچکی ہے اعلامیہ کے مطابق کیٹگری 2 کے ہسپتال جوکہ 50 سے کم بستروں پر مشتمل ہیں ان کو 3 سب کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے کیٹگری اے میں 31 سے 50 بستر بی میں 16 سے 30 اور سی میں 1 سے 15 بستر رکھے گئے ہیں تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ پی ایچ سی کے زیر اہتمام پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010ءء کے تحت فوری طور پر کمیشن سے رجسٹریشن کرواکر لائسنس حاصل کریں غیر رجسٹرڈ کلینکس وغیرہ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔