کوٹلی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ‘ لاکھوں روپے کے کیمیکل اور مشینری ضبط

اتوار 21 اکتوبر 2007 11:57

کوٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ارشد محمود نے چیف ڈرگ انسپکٹر سید ذوالفقار بخاری اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عثمان پلازہ میں قائم غیر قانونی جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کے کیمیکلز کے علاوہ کروڑوں روپے کی مشینری ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

یہ فیکٹری اسلام آباد میں قائم ادویات BONSON کے نام پر جعلی ادویات تیار کررہی تھی اور وفاقی دارالحکومت میں جا کر فروخت کرتی تھی فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملازمین امجد سکنہ سہالہ راولپنڈی وقار احمد خرم شہزاد اسلام آباد جبکہ فیکٹری کا مالک راجہ محمد منیر سکنہ سہنسہ چھاپے کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے راجہ منیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔