نارنگ منڈی ،عطائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگاکرمحنت کش سیٹھ جمیل رحمانی کی جان لے لی

پیر 27 جولائی 2015 15:14

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)نواحی لدھیکے غربی میں عطائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگاکرمحنت کش سیٹھ جمیل رحمانی کی جان لے لی ،شہریوں کااعظم علی باجوہ کی قیادت میں عطائیوں کیخلاف زبردست احتجاج ،نارنگ منڈی پولیس نے عطائی ڈاکٹردانش مشتاق کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ متوفی سیٹھ جمیل رحمانی کوکمردردہوئی اورڈاکٹرنے زائد المعیاد انجکشن لگادیاجس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی اوراس نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی ۔

پولیس نے عطائی ڈاکٹر دانش مشتاق کو گرفتار کرلیا ۔نارنگ منڈی وگردونواح میں عطائیت کی بھرمارہے اوران پڑھ کریانہ جنرل سٹوردیہاتی دکانداروں نے بھی ادویات رکھی ہوئی ہیں اورڈرگ انسپکٹران سے ماہانہ وصول کرتاہے ۔یہ امرقابل زکرہے کہ رواں سال کے دوران عطائی ڈاکٹرکے ہاتھوں بچے اور عورت سمیت چارافرادہلاک اوردرجن سے زائداپاہج ہوچکے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے عطائیت کے خاتمہ کامطالبہ کیاہے۔