حج کی سعاد ت کیلئے جانے والوں کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کا کام پرسوں سے شروع ہوگا

اتوار 21 اکتوبر 2007 15:03

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) سال رواں کے دوران حج بیت الله کی سعاد ت کیلئے جانے والوں کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کا کام منگل سے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سال حج بیت الله کی سعاد ت کیلئے جانے والوں کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کا کام کل منگل سے شروع کیا جائے گاجو 20روز تک جاری رہے گاحج پالیسی اور سعودی عرب کے احکامات کے مطابق حج بیت الله کیلئے جانے والے ہر فرد کیلئے گردن توڑ بخار کے انجکشن لگوانا اور بعض افراد کیلئے پولیو کے قطرے پلانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق انجکشن لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کا کام 23 اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا جو 20 روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :