ہیپاٹائٹس سے متعلقہ مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 28 جولائی 2015 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ہیپاٹائٹس سے متعلقہ مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ ، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض کے پیش نظر اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہیپاٹائٹس کو بطور مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لئے سمری تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ ہیپاٹائٹس کے بارے میں مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ اس مرض سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہو اور وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔