دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی دن منایاگیا

منگل 28 جولائی 2015 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی دن منایاگیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیاجس کامقصد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو شعور وآگاہی فراہم کرناتھا ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیابھر میں ہیپاٹائٹس بی و سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور اب تک دنیا بھر میں تقریباً 500ملین افراد ہیپاٹائٹس بی و سی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ دنیابھرمیں ہر سال اس مر ض کے باعث جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 15لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔