ملک میں ناقص خوراک و پانی کے باعث ہیپاٹائٹس سی کی وباء خطرناک حد تک پھیل گئی

ڈیڑھ لاکھ افراد سالانہ موت کی آغوش میں جا نے لگے جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ افراد اس موذی مرض کا شکار ہیں ، ذرائع

منگل 28 جولائی 2015 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں ناقص خوراک و پانی کے باعث ہیپاٹائٹس سی کی وباء خطرناک حد تک پھیل گئی ہے‘ ڈیڑھ لاکھ افراد سالانہ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ افراد اس موذی مرض کا شکار ہیں۔ کروڑوں افراد ٹیسٹ سہولیات نہ ہونے کے باعث ہیپٹائٹس سی کے مرض سے بے خبر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہیپٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعدد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اس وقت ملک بھر میں رجسٹرڈ ایک کروڑ بیس لاکھ مریض ہیں جن میں 40 لاکھ مریضوں کے جگر خطرناک حد تک متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہر سال ڈیڑھ لاکھ افراد بروقت طبعی امداد اور مرض کی تشخیص نہ ہونے کے باعث موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ آن لائن ذرائع کے مطابق اس وقت صرف پمز میں زیر علاج 6 ہزار مریض اور 18 ہزار بچے ہیپٹائٹس سی کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق 1500 مریضوں میں اس مرض کی تشخیص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :