ایشیائی ممالک میں دل کے امراض کا باعث بننے والے عوامل میں اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹ

منگل 28 جولائی 2015 20:45

ٹوکیو۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ایشیائی ممالک خاص طور پر جاپان اور چین میں دل کے امراض کا باعث بننے والے عوامل بلند فشار خون ‘ کولسٹرول کی زائد مقدار اور ذیابیطس وغیرہ میں اضافہ ہو رہا ہے حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جاپانی حکومت کے صحت بارے شروع کردہ پروگرام اور قبل ازیں کئے گئے مطالعاتی جائزہ پر تفصیلی طور پر تحقیق کی اور اخذ کیا کہ جاپانی عوام میں صحت کے حوالہ سے خطرات کا باعث بننے والے عوامل میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ کارڈیو واسکولر امراض کا باعث بننے والے عوامل میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ایک عشرہ سے بھی زائد عرصہ میں دل کے امراض سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جاپان میں معمر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد آئندہ بھی دل کے امراض میں اضافے کا خدشہ ہے امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے ایڈیٹر مسافومی کیتا کازے نے بتایا ہے کہ ایشیاء کی صورتحال کے برعکس امریکا اور یورپ میں کورونری آرٹری سے متعلقہ امراض سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں کمی کا تعلق علاج معالجے کے فروغ اور دل کے امراض کے خطرے کا باعث بننے والے عوامل میں کمی آنے سے ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز میں مریضوں کے اکٹھے کئے گئے اعدادو شمار سے نہ صرف یورپ اور ایشیاء بلکہ دنیا بھر میں دل کے امراض کی صورتحال کا پتہ چلتا ہے جس کی روشنی میں مستقبل میں دل کے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔