فیصل آباد ،انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد نہ کرنے والے 21دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

بدھ 29 جولائی 2015 14:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد نہ کرنے والے 21دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) شاہ رخ نیازی نے چیکنگ ٹیم کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اورصفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایم اسلم ٹی سٹال رضا آباد بازار نمبر3 نزد فریدی مسجد کے محمد طاہر‘صدیق ہوٹل کے انیس ‘مٹھو پان شاپ صدیق آباد کے وحید‘کلیم شہید کالونی نمبر1 کبوتراں والا چوک میں ویلڈنگ ورکس شاپ کے سجاد محمود‘پلاٹ نمبر242 ویورکالونی نمبر2 میں کباڑ کی دکان کے اکبر علی ‘ویلڈنگ ورکس فرید چوک ثناء پارک کے محمد شفیق کے خلاف تھانہ رضا آباد‘قادر آباد چوک میں بلڈنگز میٹریل سٹور کے غلام حسین‘داتا چوک نزد نشاستہ چوک میں عرفانیہ پینٹ اینڈ ہارڈویئرسٹور کے صفدر علی‘خواجہ پکوان سنٹر لطیف چوک کے غلام جیلانی عرف جانی کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد‘بیٹری سروس جھنگ روڑ کے رانا تنویراحمد‘انصاری آٹوز کے شبیر‘سٹیل ورکس ہرچرن پورہ نمبر2 کے زاہد اقبال‘ناظم آباد سٹی کے ایم ضیاء‘ ایوب کالونی میں ورکشاپ کے ایم شفیق اور عبدالعزیز بٹ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا ‘حمزہ میڈیکل سٹور مین روڑ لیاقت ٹاؤن‘شیخ میڈیکل سٹور کے ایم ذیشان‘الرحمان میڈیکل سٹور کے وسیم عمر‘ثانی روڑ نزد ون پلی روڑکے حاجی ارشاد‘شہباز ٹاؤن کے محمد حبیب کے خلاف تھانہ جھنگ بازاراورخالد ٹائر شاپ بکر منڈی پلی کے خالد کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :