پولیو کے خاتمہ کی تین روز مہم 30اکتوبر سے شروع ہوگی

منگل 23 اکتوبر 2007 12:34

حافظ آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) ملک بھر میں پولیو کے خاتمہ کی تین روزمہم 30اکتوبر منگل سے شروع ہوگی اور یکم نومبر جمعرات تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی محکمہ صحت ریلوے اسٹیشنوں، لاری اڈوں، چوراہوں، ویگن سٹینڈز پر پولیو کیمپ لگائے جائیں گے

متعلقہ عنوان :