کینیڈا اور برطانیہ کے بعد جنوبی افریقہ کی پیتھالوجسٹ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی موت کو طبعی قرار دے دیا

بدھ 24 اکتوبر 2007 12:44

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2007) کینیڈا اور برطانیہ کے بعد جنوبی افریقہ کی پیتھالوجسٹ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی موت کو طبعی قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لورنا جے مارٹن نے کنگسٹن جمیکا میں تفتیشی ٹیم کے سامنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ویسٹ انڈیز کے سرکاری ڈاکٹر کا یہ بیان غلط ہے باب وولمر کی موت گلا گھوٹنے سے ہوئی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر باب وولمر کے ماضی پر نگاہ ڈالی جائے تو یہ بات یقینی ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ۔باب وولمرکرکٹ اٹھارہ مارچ کو پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے