ایبولا ویکسین انتہائی موٴثر‘ ثابت ہوئی ہے ‘ عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 1 اگست 2015 13:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ ایبولا‘ وائرس کے خلاف تیار کردہ تجرباتی ویکسین مہلک بیماری سے بچاوٴ میں انتہائی موٴثر ثابت ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ گِنی میں ویکسین پر ہونے والے تجربات 100 فی صد موٴثر ثابت ہوئے ہیں۔ برطانوی طبی رسالے لانسیٹ نے ا ن تجربات کے ابتدائی نتائج اور تجزیات شائع کیے ناورے کی وزیر خارجہ کے مطابق عین ممکن ہے کہ نئی ویکسین ایبولا کے علاج کے حوالے سے ایک مجرب دوا ثابت ہو۔

(جاری ہے)

ناورے ان متعدد ملکوں میں شامل ہے جہاں ویکسین پر تجربات جاری تھے۔گزشتہ برس ایبولا کی بیماری نے مغربی افریقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھاجس دوران 11000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ اموات لائبیریا گِنی اور سیئرا لیون میں واقع ہوئیں ایبولا کا وائرس چند خطرناک ترین وائرسز میں سے ایک ہے جسے ’ہیمرہیج فیورز(گردن توڑ بخارکی ایک قسم) بتایا جاتا ہے توقع ظاہر کی گئی کہ یہ نئی ویکسین اِن تمام بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا درجہ اختیار کر لے ویکسین جسے وی ایس وی ‘ای بی او وِی کا نام دیا گیا اِسے گِنی میں 4000 سے زائد افراد پر تجربہ کیا گیا، جنھیں ایبولا وائرس لگ گیا تھا ۔