ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلے میں عوام کوپنجاب حکومت کا ساتھ دینا چاہئے‘ ڈی ڈی او کامونکے

پیر 3 اگست 2015 12:59

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں پنجاب حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی او ایگریکلچر ڈاکٹر جاوید اختر اور فیلڈ آفیسر شہزاد اعجاز منہاس نے گزشتہ روز ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں کی گئی واک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہاکہ پنجاب حکومت کی بروقت کارروائی کی وجہ سے پنجاب میں ڈینگی مچھر کے خطرات کم از کم ہوتے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں پنجاب حکومت اپنے فرائض بھرپور طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے تاہم اس سلسلے میں پرائیویٹ اداروں اور عوام کو بھی اپنا کردار بھرپور سے ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے تمام آفیسران اور اہلکاروں کو ڈینگی مکاؤ مہم کیلئے متحرک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :