ڈینگی پر قابو پانے کیلئے معا شر ے کے ہر فر د کو اپنا مو ثر کر دار ادا کر نا ہو گا‘روبی دانیال

منگل 4 اگست 2015 13:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کی صدر روبی دانیال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشتر کہ کو ششو ں کی ضر ور ت ہے اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے معا شر ے کے ہر فر د کو اپنا مو ثر کر دار ادا کر نا ہو گا،ڈینگی بخارسے بچاؤکیلئے مچھروں کاخاتمہ اوران کی افزائش روکنابے حدضروری ہے اس لئے ماحول کوصاف ستھرارکھاجائے اورعوام محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام شہری اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھرکوافزائش کا موقع نہ مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے تدارک ڈینگی کے سلسلہ میں دی گئی ہدایات پرعمل کرنے کاوقت ہے جس میں سماجی تنظیمیں عوام اورسرکاری محکمے یک جان ہوکرکام کریں تاکہ ناس موذی مرض سے نجات حاصل ہو۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈینگی مچھرکی افزائش پرانے ٹائروں میں، کھڑے پانی میں ،نرسریوں کے گملوں میں،زیرتعمیرعمارتوں میں تیزی سے ہوتاہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ ان تمام افزائشی ٹھکانوں کوختم کیاجائے اورکہیں بھی پانی کھڑانہ ہونے دیاجائے ۔