سمندری میں یرقان سی کے مر ض میں دن بدن اضافہ

جمعرات 6 اگست 2015 12:26

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)سماجی کارکن مرزا اختر بیگ برلاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سمندری میں یرقان سی کے مر ض میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سمندری کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس مو زی مرض میں مبتلا ہیں جن کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری طور پر کوئی معقول انتظام نہیں ہے انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتال سمندری میں ھیپا ٹائٹس کا یونٹ قائم کیا جائے اور گردے واش کرنے کیلئے ڈائیلاسئزمشین سمندری کے بعض مخیر حضرات عطیہ کرنے کو تیار ہیں اگر اس کیلئے سول ہسپتال میں بلڈنگ بنا دی جائے تو سمندری کے عوام جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں کو ایک سہولت میسر آجائے گی -