پشاور : دو خواتین مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ، ایک کی حالت تشویشناک

جمعرات 6 اگست 2015 13:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو خواتین مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور میں موجود حیات میڈیکل کمپلیکس میں سیدہ بی بی اور نفیسہ بی بی میں کانگو وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں خواتین کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جبکہ رپورٹس آنے پر دونوں میں کانگو وائرس ہونے کا پتہ چلا جس کے بعد دونوں خواتین کو عام مریضوں سے علیحدہ کردیا گیا اور الگ وارڈ میں منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے ۔

خواتین میں نفیسہ بی بی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ سیدہ بی بی کی حالت قدرے بہتر ہے واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس کے حوالے سے چند روز قبل آگاہ کیا گیا تھا ۔