چٹخارے دار غذا کے متواتر استعمال سے موت کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے، طبی تحقیق

جمعرات 6 اگست 2015 14:46

اسلام آباد ۔06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق چٹخارے دار غذا کے متواتر استعمال سے موت کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

چائینز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ گزشتہ تحقیقات میں مصالحے دار اور چٹخارے والی غذاؤں کے استعمال کے بارے میں بعض فوائد بیان کئے گئے تھے جبکہ حالیہ تحقیق کے دوران یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مصالحے دار غذاؤں کے باقاعدہ استعمال سے شرح اموات کو کم کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

دوران تحقیق 30تا79سال کے 4لاکھ 87ہزار 375افراد کے 2004ء تا 2008ء کے دوران اعدادوشمار مرتب کئے گئے جبکہ کینسر اور دل کے امراض سمیت دیگر موذی امراض کے افراد کو تحقیقی عمل سے باہر رکھا گیا ۔ تحقیقی نتائج کے مطابق ایسے افراد جو تیز مصالحے کی اور چٹخارے والی غذا استعمال کرتے ہیں سادہ غذا استعمال کرنے والے افراد کی نسبت سے ان کی شرح اموات میں تقریباً دس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔