نیویارک میں لیگونیئریز نمونیا کی وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

جمعرات 6 اگست 2015 16:27

نیویارک ۔ 06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) امریکی شہر نیویارک میں لیگونیلا قسم کے بیکٹریا کے باعث انسانوں کو ہونے والے لیگونیئریز نمونیا کی وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق اب تک اس وباء سے 97 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام 8 افراد بالغ تھے اور وہ دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

اس وباء سے متاثرہ افراد میں سے 92 کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا جن میں سے 48 صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں اور وباء پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق اس مرض کا باعث بننے والے بیکٹریا نیویارک کی 5 مختلف عمارتوں کو کولنگ ٹاورز میں پائے گئے ہیں۔ یہ بیکٹریا خاص طور پر ایئر کنڈیشنگ سسٹمز کے گرم پائپوں پر پائے جاتے ہیں۔