خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

ہفتہ 8 اگست 2015 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے ۔وزیراعظم انسداد پولیو سیل کے مطابق پشاور کے علاقے ارمڑ بالا کے رہائشی چھ ماہ کے محمد یاسر میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اب تک خیبرپختونخوا میں رواں برس کے دوران 13 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 8 کا تعلق پشاور سے ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ملک بھر میں 2015 کے دوران پولیو کے 29 نئے کیسز سامنے آئے ہیں خیال رہے کہ 2014 پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے لیے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا تھا جب 1998 کے بعد پہلی بار پولیو کیسز کی تعداد 296 تک پہنچ گئی تھی پاکستان دنیا کے تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ حالیہ برسوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا تھا۔