وزیراعظم شوکت عزیز نے پولیو سے پاک اضلاع کو پرچم عطاء کئے

پیر 29 اکتوبر 2007 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے ملک بھر کے ضلعی ناظمین سمیت آزا دکشمیر کے ضلعی منتظمین کو پولیو سے پاک ضلع کے پرچم عطا کئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پیر کو وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ، باغ ، پونچھ ، سگنوتی ، کوٹلی ، میرپور اور مظفر آباد کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر کو پولیو سے پاک ضلع کے پرچم عطا کئے ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت صحت اور ناظمین کی کاوشوں کوسراہا۔ پنجاب سے پولیو کے مکمل خاتمے پر چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیقی کو خصوصی شیلڈ دی ۔یہ شیلڈ ملک بھر کے ضلعی ناظمین کو پولیو سے پاک پرچم دینے کی تقریب میں دی گئی وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے کہا کہ پنجاب پولیو فری صوبہ بن چکا ہے۔جس پروزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خصوصی شیلڈ دی۔