امریکی ریاست کولو راڈو میں طاعون کی بیماری سے ایک شخص ہلاک

پیر 10 اگست 2015 12:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)امریکی ریاست کولو راڈو میں طاعون کے مرض سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ رواں سال کولو راڈو میں ہلاک ہونے والا طاعون کا یہ دوسرا مریض ہے ۔ طاعون سے ہلاکت کا واقعہ کولو راڈو کی کاونٹی Pueblo کے دیہی علاقے میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

کاونٹی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کے مطابق اندازہ ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص میں طاعون کی بیماری کسی چوہے ، پسو یا کسی مردہ جانور سے منتقل ہوئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیس منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں جانوروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کولو راڈو میں اس سال طاعون سے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔