وزیر اعلیٰ پنجاب ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں‘ڈی سی او اٹک

منگل 11 اگست 2015 16:45

اٹک ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر(ڈی سی او) اٹک چوہدری حبیب اللہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں موسمی تالابوں کو ہر صورت خشک کریں اور جن جگہوں پر ڈینگی لاروا پایا جائے ان مقامات کے مالکان کوڈینگی لاروا کے خاتمے کا نوٹس جاری کیا جائے اور دوبارہ چیکنگ کی صورت میں لاورا کی موجودگی پر ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی ہر صورت پیروی کی جائے غفلت کی صورت میں سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل انتظامیہ کوکہا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی سیمینارز اور واکس منعقد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈینگی کے خاتمے اور اس سے تحفظ کے لئے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شعور دیا جاسکے۔ ڈی سی او اٹک نے ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور تمام ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کے لیے سپیشل ٹیموں کی نامزدگی کے بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :