خیبر ایجنسی میں خسرہ کیخلاف 12روزہ مہم پیر سے شروع ہوگی

جمعرات 13 اگست 2015 16:43

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) خیبر ایجنسی میں خسرہ کیخلاف 12روزہ مہم پیر سے شروع ہوگی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی نے مہم کے بارے میں اخباری نمائیدوں سے بات چیت کے بتایا کہ خسرہ کے خلاف مہم خیبر ایجنسی کی تینوں تحصیلوں جمرود ،لنڈی کوتل اور باڑہ میں شروع کی جائے گی جسمیں 374167بچوں کو خسرہ سے بچاؤں کے ٹیکے لگائیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کیلئے 244ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر دس سال سے کم عمر کے بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گے۔ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا کہ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکوں کے ساتھ ساتھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤں کے قطرے بھی دئے جائیں گے ۔انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیموں سے تعاون کریں۔