کانگو میں خسرے کی وبا کے باعث 320 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق

ہفتہ 15 اگست 2015 13:10

برازویلے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)افریقی جمہوریہ کانگو میں خسرے کی وبا کے باعث 320 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیاکہ وبا اس سال کے آغاز سے پھیلنا شروع ہوئی اور صرف ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہی اب تک بیس ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا کہ کاتانگا صوبے میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ‘ 2013ء میں اس صوبے میں تقریباً ساڑھے نو ہزار افراد ‘ 2014ء میں بارہ ہزار کے لگ بھگ شہریوں میں خسرے کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ نے جمہوریہ کانگو میں صورتحال کو کافی پریشان کن قرار دیاہے ۔