ایبولا جیسے مہلک مرض کی وبا کا سامنا چند برسوں بعد ایک بار پھر کرنا پڑسکتاہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 15 اگست 2015 13:38

نیویارک ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی ڈیویڈ نبارو نے کہاہے کہ چند برسوں بعد بنی نوع انسان کو ایک بار پھرایبولا جیسے مہلک مرض کی وبا کا سامنا کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس اپنے خطاب میں انہوں نے ایبولا اوردیگروبائی امراض کے سدباب کیلئے جامع اقدامات اور کوششوں کی ضرورت پر زوردیا اور کہاکہ اب یہ کہنا ممکن نہیں کہ نئی مہلک وبا کا آغاز کب، کہاں اور کس طرح ھوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر انسانیت کی سلامتی اس بات پر منحصر ھوگی کہ ھم لوگ خطرناک وبائیں پھیلنے کی پیشین گوئی کرنے اور انکی روک تھام کیلئے فوری تدابیر اختیار کرنے کے قابل ھونگے یا نہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک دنیا میں27784 افراد ایبولا وائرس سے متاثرھو گئے اور ان میں سے 11294 ھلاک ھو چکے ہیں۔