میکسیکو میں سیلاب کے باعث گھروں‌میں محصور ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری، متاثرین کو غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت کا سامنا

ہفتہ 3 نومبر 2007 11:31

میکسیکو (اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین03انومبر2007) میکسیکو میں‌سیلاب کے بعد گھروں‌میں پھنسے ہزاروں‌افراد کو تاحال محفوظ مقامات پر منتقل نہیں‌کیا جاسکا ہے تاہم اس سلسلے میں‌امدادی کارروائیاں‌جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ سیلاب گذشتہ نصف صدی کے دوران آنے والے سیلابوں‌میں سب سے زیادہ شدید نوعیت کا ہے۔ سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بے گھر ہونے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ چار ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو کشتیوں، اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیا، صاف پانی اور ادویات کی شدید کمی ہے۔ امدادی کارروائیوں میں امدادی کارکنوں کے علاوہ پولیس اور فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ سیلاب سے میکسیکو میں تیل کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سیلاب کے باعث میکسیکو کی تین بڑی بندرگاہوں پر کام بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :