ایمرجنسی نفاذ اور آئین کی بحالی کیخلاف مظاہروں میں دیگر طبقات کے بعد طلباء بھی شریک

پیر 5 نومبر 2007 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2007ء)ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف اور آئین کی بحالی کیلئے مظاہروں میں معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح طلباء بھی شریک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلباء نے ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین کو فی الفور بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کے احکام بھی واپس لئے جائیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنماوٴں فرخ علی، طاہر کلیار اور دیگر نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ اور بنیادی حقوق کی معطلی صرف موجودہ حکمرانوں کی اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش ہے جس میں انہیں کامیابی نہیں ہو گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ اسلامی یونیورسٹی کے طلباء آئین کی بحالی اور ایمرجنسی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔