روس میں انسانوں پر ایبولا ویکسین کے تجربے کی تیاری

جمعرات 20 اگست 2015 12:51

ماسکو۔20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)روس میں انسانوں پر ایبولا ویکسین کے تجربے کی تیاری کی جا رہی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق صارفین کے حقوق کے تحفظ کے ادارے کی خاتون ترجمان آنا پوپوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال ماہ جولائی میں ایبولا مرض کے خلاف روسی ویکسین کو ر جسٹریشن کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب انسانوں پر ایبولا ویکسین کے تجربے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ عالمی ادار صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق افریقہ میں 11ہزار300 افراد ایبولا مرض کا شکار ہو چکے ہیں ۔