انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹی ایم اے آفس اقبال ٹاؤن میں اجلاس

جمعرات 20 اگست 2015 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹی ایم اے آفس اقبال ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کاخاتمہ کیلئے ہمیں ٹیکنیکل لوگوں کے ساتھ مل کرجامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور ہم سب کو منظم انداز اور باہمی تعاون سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مربوط کوششیں کرنا ہوگی تاکہ اس کا جلدازجلد خاتمہ ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹاؤن میں پانی سے بھرے جوہڑوں کا خاتمہ کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ٹاؤن بھر میں ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاروا کی بروقت تلفی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔