پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 20 اگست 2015 16:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا ۔ یہ دن منانے کا مقصد مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا آغاز ایک سائنسدان سررونلڈ کی اس دریافت سے ہوا کہ مادہ مچھر کے کاٹنے سے ملیریا پھیلتا ہے۔ انہوں نے ہی اس دن کو مچھروں کے عالمی دن منانے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد پہلی مرتبہ یہ دن 20اگست 1930ء کو منایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ مچھروں سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچتی ہے اور ملیریا سمیت اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر کئی ملین انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :