سیکٹر جی سیون میں بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے فنڈز کے باعث ہوئی‘مالکانہ حقوق بھی میری کوششوں سے ملے‘ظفربختاری کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔صحت کی پارلیمانی سیکرٹری

منگل 6 نومبر 2007 18:11

اسلام آباد (اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین06انومبر2007) صحت کی پارلیمانی سیکرٹری مسز راحیلہ یحیی منور نے کہا ہے کہ وزیراعظم شوکت عزیز کی طرف سے دیئے گئے خصوصی فنڈز سے سیکٹر جی سیون کی کچی آبادی میں بجلی کی فراہمی کی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں اور مالکانہ حقوق دیئے گئے ہیں اس ضمن میں ظفر بختاوری کا دعوی غلط اور بے بنیاد ہے کہ ان کی کوششوں سے جی سیون کی کچی آبادی کے مسائل حل ہوئے ہیں اپنے ایک بیان میں مسز راحیلہ یحیی منور نے کہا کہ وزیراعظم شوکت عزیز نے ان کی درخواست پر سیکٹر جی سیون میں واقع کچی آبادی میں بجلی کی فراہمی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز دیئے تھے اور ان فنڈز سے ہی وہاں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی جس پر وہ وزیراعظم کی شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ انہی کی کوششوں کی وجہ سے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ملے ہیں اور اس بات کی تصدیق سیکٹر جی سیون میں مقیم شہریوں سے کی جا سکتی ہے کہ یہ فنڈز کس کی کوششوں سے ملے انہوں نے کہاکہ ظفر بختاوری کا یہ دعوی بالکل غلط اور بے بنیاد ہے کہ ان کے فنڈز سے سیکٹر جی سیون میں بجلی فراہم کی گئی اگر ان کے پاس اس چیز کا کوئی دستاویزی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں اس طرح کے دعوؤں سے مسلم لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا-انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کیلئے کام کیا اور آئندہ بھی عوام کے مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی-

متعلقہ عنوان :