ایمرجنسی کے خلاف مظاہرہ، نیئر بخاری اور ناہید خان سمیت پی پی کے 400 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 8 نومبر 2007 18:31

اسلام آباد (اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین08انومبر2007) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی سید نیئر حسین بخاری اور ناہید خان سمیت چار سو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کئے جانیوالے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سید نیئر بخاری ، مس ناہید خان ، پرنس نوید ، طارق امین ، شجاعت حیدر نقوی ، افتخار شہزادہ ، شہزادہ کوثر گیلانی اور زبیدہ تسلیم سمیت چار سو سے زائد کارنوں نے جلوس نکالا ، شرکاء نے پولیس کے اعلی افسران پر پتھراؤ کیا جس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک ظفر اعوان ، پولیس اہلکار محمد رمضان جبکہ شرکاء جلوس میں سے نوید پرنس اپنے ہی ساتھیوں کی جانب سے پتھراؤ میں زخمی ہوئے ، واضح رہے کہ پولیس نے موقع پر پیپلز پارٹی کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔