وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں ملٹی پل سکلیروسس (ایم ایس) بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،تازہ تحقیق
جمعرات 27 اگست 2015 11:28
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جینیاتی طور پر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں ملٹی پل سکلیروسس (ایم ایس) بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ملٹی پل سکلیروسس وہ اعصابی بیماری ہے جو دماغ اور حرام مغز کو نشانہ بناتی ہے۔یہ نتائج ہزاروں یورپی نسل کے باشندوں کے ڈی این اے کی تحقیق کے بعد حاصل کیے گئے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والے وٹامن اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سائنس دان پہلے ہی اس پر کام کر رہے ہیں کہ کیا لوگوں کو اضافی وٹامن ڈی دینے سے ملٹی پل سکلیروسس کو روکا یا کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم وہ ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایم ایس ماحولیاتی اور جینیاتی عوامل کے باعث لاحق ہوتی ہے اور اس میں دماغ، اعصاب اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
پلوس میڈیسن جرنل میں شائع تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ لوگوں میں بلڈپریشر کا کم ہونا وٹامن ڈی کا نشان ہے کہ یہ جینیاتی طور پر اس سے متاثر ہیں۔
عام افراد کے بہ نسبت جینیاتی طور پراس کے شکار افراد کو ملٹی پل سکلیروسس کے لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ملٹی پل سکلیروسس سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سوسان کول ہاس کا کہنا ہے کہ ’ملٹی پل سکلیروسس کے اسباب معلوم کرنے کے لیے بہت سارے سوالات کے جوابات اب تک نہیں ہیں۔ یہ بڑے پیمانے کی تحقیق جینیات کی پیچیدہ نوعیت کے معاملات اور ماحولیات کو بہتر انداز میں سمجھنے کی جانب ایک دلچسپ قدم ہے۔یہاں حکومت کی واضح ہدایات موجود ہیں کہ لوگوں کو کتنا وٹامن ڈی لینا چاہیے اور زیادہ لینے اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اگر لوگ ماہرین صحت سے اس بارے میں بات کرنے کا سوچ رہے ہیں تو میں ان کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ لندن کے امپیریل کالج کے امیونولوجی کے پروفیسر ڈینی آلٹمن کا کہنا ہے کہ ’وٹامن ڈی سستا اور محفوظ ہے اور ہم میں سے بہت سارے مکمل صحت مند ہو سکتے ہیں اگر ہم اپنے جسم میں سیرم کی سطح کو مکمل رکھیں جس طرح ہمارے آبا و اجداد معتدل موسم میں باہر جاتے وقت بیلباس ہوتے تھے اور کھانے میں تیل والی مچھلی سمیت دیگر اقسام کے کھانے زیادہ استعمال کرتے تھے جبکہ وٹامن ڈی کو بڑھا کر ملٹی پل سکلیروسس کا علاج کرنے کی توقعات بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔ اس تحقیق میں اس دلیل کو مضبوط کیا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر کھانوں میں معمول کے وٹامن ڈی کے اضافہ کو عوام کی صحت کے اقدامات میں روکا جائے۔حکومت اس بارے میں غور کر رہی ہے کہ برطانیہ کے ’کم دھوپ والے‘ علاقوں میں عوام کو اضافی وٹامن ڈی لینے کا مشورہ دیا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.