شمالی آئرلینڈ اور بھارت نے کینسر کے علاج کے نئے طریقے ڈھونڈنے کے لیے مشترکہ تحقیق کا اعلان کر دیا

منگل 13 نومبر 2007 13:07

نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 نومبر2007) شمالی آئرلینڈ اور بھارت کے سائنسدانوں نے سرطان یا کینسر کے علاج کے نئے طریقے ڈھونڈنے کے لیے مشترکہ تحقیق کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پیر کو بھارت میں شروع ہونے والی تین روزہ کینسر بائیالوجی کی کانفرنس کے آغاز پر کیا گیا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سرطان پر تحقیق کرنے والی نامور سائنسدان شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کے لیے شمالی آئرلینڈ کی بیلفاسٹ کوئین یونیورسٹی کے کینسر ریسرچ سینٹراور بھارت کی بائیو ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت چلنے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایمینولوجی کے سائنسدانوں کا مشترکہ تحقیقی گروپ قائم کیا گیا ہے۔ بیلفاسٹ کوئین یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹرک جانسٹن کا کہنا ہے کہ اس شراکت سے سرطان جیسے موذی مرض کی تشخیص اور علاج کے نئے طریقے دریافت کرنے میں مدد ملے گی جس سے دنیا بھر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ ، بقول پروفیسر پیٹرک جانسٹن ، سرطان کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

پروفیسر پیٹرک جانسٹن کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس سرطان کی تشخیص اور علاج کے لیے بہت مہارت موجود ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس نئی شراکت سے دنیا کی ایک بڑی بیماری سے لڑنے میں بہت مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :