پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

پیر 31 اگست 2015 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان رحیم نے "Quantification of chlorine in solid fuels and its release behaviour during pyrolysis"کے موضو ع پر کرٹِن یونیورسٹی (Curtin University)آسٹریلیا سے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

کرٹن یونیورسٹی کے چانسلر کولن بیکٹ (Colin Beckett)نے ڈاکٹر عثمان کی تعریف میں لکھے گئے خظ میں کہا ہے کہ ’’ ممتحن اس بات سے متفق ہیں کہ ڈاکٹر عثمان کی تحقیق غیر معمولی طور پر اعلیٰ معیار کی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ڈاکٹر عثمان جیسے تحقیق دان کا کرٹن یونیورسٹی میں ہونا ایک اعزاز کی بات ہے اور ان کا شاندار تحقیقی کام کرٹِن یونیورسٹی کی شہر ت میں اضافے کا باعث بناہے‘‘۔ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہدکامران نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈاکٹر عثمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :