)بدین کے ناموراسپتال شبیر میڈیکل ہارٹ سینٹر کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 ستمبر 2015 11:46

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)بدین کے ناموراسپتال شبیر میڈیکل ہارٹ سینٹر کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ 3000ہزارسے زائد مریضوں کا طبی معائنہ، کیمپ میں 20سے زائد ڈاکٹروں نے دل کی بیماری سے لیکر خواتین کے مسائل تک تمام مریضوں کے ٹیسٹ بھی مفت کئے اوراسپتال والوں کی جانب سے ضرورت مندوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں، تفصیلات کے مطابق بدین میں واحد ہارٹ کا اسپتال شبیر میڈکل سینٹر کی جانب سے مفت میڈکل کیمپ قائم کیا گیا۔

خدمت خلق کے جزبے کے تحت شبیر میڈکل سینٹر ہر ماہ مفت میڈکل کیمپ کا اہتمام کرتا ہے ابتک تک ہزاروں مریض اس کیمپ سے مستفید ہو چکے ہیں۔کیمپ میں 3000 ہزار سے زائد غریب مریضوں کا مفت میڈکل چیک اپ اور علاج کیا گیااس موقع پر انچارج ڈاکٹر ارشد خواجہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکی کوشش ہے کہ ضلع بدین کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے، بدین کا ہونے کی وجہ سے ان پر بھاری زمینداری بھی عائدہوتی ہے کہ وہ یہاں کی غٖریب عوام کا سہارہ بنے اور اسی زمینداری کے تحت انکے اسپتال میں ہر ماہ ایک دن غریبوں کے لیئے مقرر ہے جہاں پر ہر بیماری کا مفت چیک اپ،ٹیسٹیں اور ادویات دی جاتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بدین کے اگر تمام ڈاکٹرز غریبوں کے لئے ہر ماہ اپنا ایک دن وقف کر دیں تو ضلع بدین میں طبی سہولیات گھر گھر تک پہنچ جائیں گئیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے موقع پر دل کا ای سی جی، ایکو اور دیگر ٹیسٹ بھی مفت کئے گئے۔