سیرالیون ، خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق

منگل 1 ستمبر 2015 14:09

فری ٹاؤن ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سیرالیون کے حکام نے پچھلے ہفتے ایک خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس سے اس ملک کے ایبولا فری ملک کا درجہ حاصل کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایبولا ریسپانس سینٹر کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن سیدی یحی تونس نے مقامی ریڈیو کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ گزشتہ روز اس وقت ہمیں شدید حیرت ہوئی جب وسطی شہر مکینی کے ایک ہسپتال سے ایک خاتون کو ایبولا وائرس کے علاج کے بعد فارغ کیا گیا جو بعد میں ہلاک ہوگئی۔دیگر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس خاتون کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی جبکہ اس کا تعلق ضلع کامبیا کے گاؤں سیلا کافتا سے تھا۔