فوری تشخیص کے بعد چھاتی کے کینسر سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے‘ شرکاء بریسٹ کینسر کانفرنس

بدھ 14 نومبر 2007 14:57

راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 نومبر2007) برسٹ کینسر کے بارے میں دو روزہ کانفرنس جنرل ہسپتال راولپنڈی کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شروع ہو گئی کانفرنس میں میڈیکل کالجوں کے اساتذہ ‘شعبہ سرجری کے ماہرین اور میڈیکل سٹوڈنٹس نے شرکت کی- ورکشاپ کے پہلے روز راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر حامد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسٹ کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ عورتوں میں میڈیکل ایجوکیشن اور شعوری آگاہی کی کمی ہے انہوں نے کہا کہ برسٹ کینسر کی بنیادی علامات میں گلٹی کا ظاہر ہونا ہے جس کی فوری تشخیص اور آپریشن کے بعد اس مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے کانفرنس سے ڈاکٹر جہانگیر سرور‘ ڈاکٹر فہیم‘ ڈاکٹر ذیشان‘ ڈاکٹر فرحان‘ ڈاکٹر عاطف‘ ڈاکٹر کامران‘ ڈاکٹر سلمی‘ ڈاکٹر جویریہ‘ ڈاکٹر وردہ اور ڈاکٹر عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کے کینسر کی وجوہات دیر سے شادی ہونا‘ برسٹ فیڈنگ نہ کرانا‘ چھاتی میں گلٹی اور ہارمونز کی بے تربیتی ہے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کلینکس کے قیام اور شعوری آگاہی سے اس مرض کی روک تھام ممکن ہے انہوں نے کہا کہ خواتین اپنا معائنہ کریں اور چھاتی میں گلٹی کی صورت میں معالج سے رجوع کریں-