فضائی آلودگی سے دل کے دورے کاخطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ طبی تحقیق میں انکشاف

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:09

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہواہے کہ فضائی آلودگی سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اورس سے ایسے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو قدرے صاف اور محفوط ماحول میں رہائش پذیر ہوں۔

(جاری ہے)

برطانوی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے دل کے دورے کاخطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور یہ مسائل یورپ کے ان ممالک میں بھی ہوسکتے ہیں جہاں ہوا کا معیار قدرے بہتر ہے۔ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ آلودہ ہوا اور دل کے دورے میں میں گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن فضائی آلودگی پرقابو پاکر لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔