برازیل میں مکھی کے زہر سے سرطان کے علاج کا تجربہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:02

برازیلیہ ۔ 4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) برازیل میں مکھی کے زہر سے سرطان کے علاج کا تجربہ کیا جارہاہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ساؤپولو یونیورسٹی کے شعبہ طب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں پائی جانے والی مخصوص مکھی کے زہر پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے ڈنگ میں موجود زہریلا مواد سرطان کے علاج میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ مکھی کے زہر کو سرطان کے خلیوں پر چسپاں کیا جس کے بعد متاثرہ خلیے ناکارہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی برازیل کے علاقے میں پائی جانے والی اس مخصوص مکھی کو لاطینی زبان میں پولی بیا پولیستا کہا جاتا ہے۔